آسٹریلین عدالت کا جوکووچ کو پیر سے قبل بیدخل نہ کرنیکا حکم

میلبورن (قدرت روزنامہ) عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کوبیدخلی کیس میں عارضی ریلیف مل گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلین عدالت نے جو کووچ کو پیر سے قبل ملک سے بیدخل نہ کرنیکا حکم دے دیا ہے ، جوکووچ کی بیدخلی کیخلاف اپیل کی حتمی سماعت جمعرات کو ہوگی ۔ آسٹریلوی جج اینتھنی کیلی کا کہنا ہے کہ انصاف ضروری اپیلوں کے ذریعے اپنی رفتار سے آگے بڑھے گا۔
واضح رہے کہ نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے بدھ کو میلبورن پہنچے تو ایئر پورٹ حکام نے سربین ٹینس سٹار کو ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا۔ جوکووچ کو ویکسینیشن قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے بعد آسٹریلین اوپن میں کھیلنا تھا لیکن انکی ٹیم نے ویزے کی درخواست نہیں کی تھی جو ویکسین نہ لگوانے پر طبی چھوٹ کی اجازت دیتا ہے۔

ٹینس سٹار سے میلبورن ٹولا میرین ایئر پورٹ کے ایک کمرے میں ویزے کی حیثیت اور استثنیٰ کے ثبوت کے بارے میں 8 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تاہم کافی دیر انتظار کے بعد آسٹریلوی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کردیا تھا۔ نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرکے انہیں سرکاری حراستی ہوٹل میں رکھا گیا ہے تاہم ٹینس کھلاڑی کی جانب سے ہنگامی آن لائن عدالت کی اپیل کے بعد جج نے حکم دیا کہ جوکووچ کو پیر سے قبل آسٹریلیا سے بیدخل نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب اب تک واضح نہیں ہے کہ اگر جوکووچ عدالت میں جیت بھی جاتے ہیں تو وہ 17 جنوری سے شروع ہونیوالے آسٹریلین اوپن میں شرکت کرسکیں گے یا نہیں۔

Recent Posts

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ

کراچی (قدرت روزنامہ) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ…

8 mins ago

پشتوکی معروف ٹک ٹاکرگل چاہت کی نازیباویڈیوسوشل میڈیاپرلیک

پشاور: پشتو کی معروف ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت جو اپنے تفریحی مواد اور خواجہ…

23 mins ago

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد کے چاروں اطراف سے دھاوا بولنے کا فیصلہ، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی طے کرتے ہوئے 24 نومبر…

36 mins ago

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے۔ ورکرز اجلاس کے دوران…

48 mins ago

سعودی عرب میں 100 غیر ملکیوں کو سزائے موت، کتنے پاکستانی شامل؟

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں رواں برس پاکستانی سمیت 100 سے زائد افراد کو پھانسی…

2 hours ago

چاہتا ہوں مذاکرات ہوں، کوئی حل نکلے اور عمران خان کی رہائی ہو، شیخ رشید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…

2 hours ago