’مریم نواز کا کشمیر سے کیا تعلق؟ بتایا جائے یہ کہاں سے کشمیری ہیں‘ شیخ رشید نے سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انشااللہ آزاد کشمیرمیں عمران خان کی حکومت بنے گی،عمران خان ساری دنیا میں کشمیر کی آزادی کا کیس لڑے گا، سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہو گی ،مریم نواز کا کشمیر سے کیا تعلق ہے؟ بتایا جائے یہ کہاں سے کشمیری ہیں؟۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے رانا ثںاءاللہ کانام لئے بغیر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ فیصل آباد کی چمگادڑ گندی زبان استعمال کرتا ہے،ہم شرافت اور احترام کی سیاست کرتے ہیں،عمران خان نے رکشہ ڈرائیور کو ٹکٹ دیا، پنڈی شہر نے یہ ثابت کیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہے، کیش گروپ ہار گیا اور عمران خان جیت گیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ منشیات کیخلاف پورے پاکستان میں جہاد کرے گی،اسلام آباد میں جوبیٹی قتل ہوئی اس کے قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے، داسو اور بھاشا ڈیمز کی تعمیر سے پاکستان کی قسمت بدلے گی۔

Recent Posts

ادارے ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

مانسہرہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ…

43 mins ago

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے…

54 mins ago

رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد…

1 hour ago

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

1 hour ago

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

1 hour ago

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

2 hours ago