اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو پارٹی کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی کو پارٹی کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وائس چیئرمین کا منصب ملنا اعزازکی بات ہے۔ اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی ٹی آئی کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔ نوٹیفکیشن میں علی نوازاعوان کو پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ کی ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، پی ٹی آئی سندھ کی ایڈوائزری کمیٹی کےسربراہ وفاقی وزیرعلی زیدی ہوں گے۔
کمیٹی میں اللہ بخش انڑ،علی پلھ، امیربخش بھٹو،ارباب غلام رحیم ، ارسلان تاج،اشرف قریشی،بلال غفار،ڈاکٹرسنجے ، غوث علی شاہ،فردوس شمیم،حلیم عادل،خرم شیرزمان ، لال مالہی،لیاقت جتوئی،میاں محمدسومرو،مبین جتوئی ، سعیدآفریدی،سیف اللہ ابڑو،سدرہ عمران،طاہر شاہ شامل ہیں۔ صدرپی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کمیٹی ممبران کومبارکبادپیش کرتاہوں، امیدکرتےہیں تمام ممبران تنظیم سازی میں معاونت کریں گے، پی ٹی آئی سندھ کی بڑی اورمنظم جماعت بن کر سامنے آئے گی۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ میں زرداری مافیاکامقابلہ کرنےکیلئےپی ٹی آئی متحرک ہے، سندھ سےزرداری مافیاکاخاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، 2023ء میں پاکستان تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنائے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…