’سڑکیں بھی ٹھیک ہیں، دھند بھی نہیں تو پھر رزلٹ کیوں روکے گئے ‘ سہیل وڑائچ بھی بول اٹھے

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ اس بات کی تحقیقات ضرور ہونی چاہیے کہ رزلٹ کیوں روک دیے گئے ؟ کشمیر کا موسم بھی ٹھیک ہے ،سڑکیں بھی ٹھیک ہیں، دھند بھی نہیں ہے تو پھر رزلٹ کیوں روکے گئے ؟ اب تک تمام رزلٹ آ جانے چاہیے تھے . نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ رزلٹ روکے جانے کے الزام کی تحقیقات ہونی چاہئیں، چیف الیکشن کمشنر کے پاس صحافی موجود ہیں اور اگر رزلٹ کے نتائج واقعی رک گئے ہیں تو وہ ان سے پوچھ رہے ہوں گے ،میراخیال ہےکہ اس وقت تک بیشتر رزلٹ آ جانے چاہئیں کیونکہ آج کل کیمونیکیشن کے ذرائع کافی تیز ہیں اورآزاد کشمیر میں سڑکیں بھی ٹھیک ہیں،موسم بھی ٹھیک ہے اور دھند بھی نہیں ہے، ایسے میں جتنی جلدی رزلٹ آئےاتنا فیئر لگے گا ،جتنی تاخیر ہو گی اتنے شکوک شبہات بڑھتے جائیں گے .

سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے پرزائڈنگ آفیسر اور عملے کو چاہئے کہ جتنی جلدی اس کام کو نبٹایا کریں جتنا لیٹ ہوتا ہے شکوک و شبہات پیدا ہو جاتے ہیں . واضح رہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے تاہم مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے الزام لگایا تھا کہ الیکشن رزلٹ روک دیئے گئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں