اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ایماء پر پولیس ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتار کر رہی ہے جبکہ گجرانوالہ پولیس نے عطاءاللہ تارڑ کو پانچ کارکنوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا احتجاج کرنے پر گرفتاریاں ہوں گی؟پہلے پولنگ سٹیشن سے ن لیگی کارکنوں کو باہر نکال کر ٹھپے لگائے گئے اور اب کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لئے جانے والے عطاء اللہ تارڑ کو بھی گرفتار کیاگیا، فسطائیت کے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں اور کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا ،عطاءاللہ تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ ابتک ہمارے 18 سے بیس رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…