لونگ کے کرشماتی فوائد جو آپ کی مشکل کم کر سکتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اور ہندوستانی کھانوں میں لونگ کا استعمال بہت عام ہے لیکن یہ صرف ایک مصالحہ نہیں بلکہ جڑی بوٹی کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے۔ بڑے پیمانے پر لوگ اسے نہ صرف مصالحے کے طور پر بلکہ مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔خاص کر ٹھنڈے موسم میں لونگ بہت فئدے مند ہے، یہ ٹھنڈ سے بچاتی ہے ساتھ ہی نزلہ کھانسی زکام اور گلے کے درد میں بھی آرام پہنچاتی ہے۔

سرد موسم میں لونگ کے فوائد

کھانسی کا علاج

سردی کے موسم میں کھانسی ایک عام بیماری ہے اس کے علاج کے لئے لونگ کو توے پر بھون کر اسے مسل کر نیم گرم شہد میں ملا کر کھائیں تو کھانسی رُک جائے گی۔

بند ناک کا علاج

بند ناک کھولنے کے لئے روزانہ صبح شام لونگ ڈال کر گرم پانی کی بھانپ لی جائے تو نزلہ زکام سے نجات مل جائے گی۔

منہ کی صحت کے لئے مفید

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منہ کی اندرونی صحت اور تندرستی برقرار رکھنے کے لیے لونگ اہم کردار ادا کرتی ہے لونگ والے ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش عام ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا چاہیئے۔ لونگ میں موجود طاقتور اجزاء منہ کے جراثیم ختم کرکے جلن اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔

دانتوں کے درد کے لئے

یہ تو ہم سب کے گھروں میں عام طور پر بڑے بوڑھے مشورہ دیتے ہیں کہ دانت میں درد ہے تو دانت میں لونگ دبا لو آرام آجائے گا، کیونکہ لونگ میں درد دور کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں اس کا عرق پیتے رہیں ایسا کرنے سے دانت کا درد دور ہو جائے گا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago