سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت میں سماجی فاصلہ نہ رکھنے پرایک ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے اپنے جارہ کردہ بیان میں کہا کہ مملکت میں کورونا ذمہ داری پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہےم اگر کسی مقامات پر لوگ سماجی فاصلہے کا خیال نہیں رکھیں گے تو اس صورت میں جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی مقامات پر سماجہ فاصلہ رکھنا ضروری ہے، قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس کے علاوہ مالز، دفتراور ایسے مقامات پر داخل ہونے کے لیےجسمانی درجہ حرارت چیک کروانا بھی ضروری ہے، اصول کی خلاف روزی کرنے والوں کو بھی ایک ہزار ریال ادا کرنا ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق قانون کی بار بار خلاف روزی کرنے پر جرمانہ ایک لاکھ ریال تک بھی جاسکتا ہے۔واضھ رہے کہ سعودی عرب میں وزات داخلہ نے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ایس او پیز جاری کی ہیں، جس پر عمل کرنا ہر ایک پر لازمی ہے۔
جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق دفتر، اسکولز، مالز اور بند مقامات پر جانے سے پہلے درجہ حرارت چیک کروانا بھی ضروری ہے۔خیال رہے مارکیٹوں اوراداروں میں داخل ہونے سے پہلے وہاں موجود اہلکار کو ’توکلنا‘ ایپ پراسٹیٹس چیک کرانا ضروری ہے، شرائط و ضوابط کے مطابق وہی افراد مالز یا اداروں میں داخل ہوسکتے ہیں جنہوں نے ویکسین کا کورس مکمل کیا ہوا ہو۔
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری اس جمعہ کو عمرہ کی…