کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے سریاب روڈ کا دورہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میر عبد القدوس بزنجو نے سریاب روڈ، قمبرانی روڈ اور سبزل روڈ کا دورہ کیا جس کے دوران وزیر اعلیٰ نے بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایڈمنستریٹر کیو ایم سی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور بارشوں کا پانی نکالنے اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ بارشوں کے جمع ہونے والے سے پیدل گزر کر دوسری جانب پہنچے، علاقے کے لوگوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی حکام کو لوگوں کو قریب آنے سے روکنے پر منع کر دیا۔میر عبد القدوس بزنجو نے لوگوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کی اور موقع ہر احکامات جاری کر دیئے، ان کا کہنا تھا کہ آپکی حکومت شہری مسائل کے حل کے لیئے تمام وسائل برؤے کار لائے گی، کوئٹہ پیکج کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ پیکج کی منصوبہ بندی کو درست سمت میں لایا جائے گا، وزیر اعلیٰ کے دورہ کے دوران روٹ نہیں لگایا گیا اور نہ ہی ٹریفک روکا گیا، ٹریفک وزیر اعلیٰ کے کانوائے کے ساتھ ساتھ رواں دواں رہا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے شہر میں اپنی آمد و رفت کے دوران روٹ لگانے کی سختی سے ممانعت کر رکھی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…