پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ کر 2 فیصد ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ کر 2 فیصد ہوگئی، ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پنجاب میں اومی کرون کیسز کی تعداد 250 ہوگئی ہے، اومی کرون کے زیادہ کیسز لاہور، منڈی بہاوالدین اور راولپنڈی میں ہیں، ہسپتالوں میں817 وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کیلئے مختص کردیے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں 10 جنوری سے ڈور ٹوڈور کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کی جارہی ہے، پنجاب میں اومی کرون کیسز کی تعداد 250 ہے، جس کے ساتھ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ کر 2 فیصد ہوگئی ہے۔
پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت 225 کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں۔ حسان خاور نے کہا کہ پنجاب میں 817 وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کیلئے مختص ہیں، لاہور، منڈی بہاوالدین اور راولپنڈی میں اومی کرون کے زیادہ کیسز ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں 53 فیصد افراد کو عالمی وبا ء کورونا سے بچاؤ کی مکمل ویکسین لگ چکی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 72 فیصد افراد کو ابھی تک کورونا ویکسین کی صرف ایک خوراک لگائی جا سکی ہے۔

خیبرپختونخوا ہ میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے اور اب تک ایک کروڑ 36 لاکھ 21 ہزار افراد کورونا ویکسین کے لیے رجسٹرڈ ہوئے لیکن صرف 93 لاکھ 24 ہزار افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو سکی ہے۔ بلوچستان میں 78 لاکھ 5 ہزار میں سے 35 لاکھ 47 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، کوئٹہ میں 7 لاکھ 78ہزار افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی جبکہ 77 ہزار 670 افراد کورونا کی ایک خوراک لگوا چکے ہیں۔
علاوہ ازیں محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے 31 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں اومیکرون کیسز کی مجموعی تعداد 243 تک پہنچ گئی جبکہ صوبے بھر میں اومیکرون کے 251 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ کو روکنا ایک چیلنج بن چکا ہے، لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بھی 5.7 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 12 سو 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

32 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

42 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

54 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

1 hour ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

1 hour ago