دریائے سندھ پر لگا ایک ارب روپے کا جدید سسٹم کباڑ میں دے دیا گیا

سکھر (قدرت روزنامہ) دریائے سندھ پر لگا ایک ارب روپے کا جدید سسٹم کباڑ میں دے دیا گیا ، ارسا نے تونسہ، پنجند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراجز پر پانی کی سطح ناپنے کیلئے لگایا گیا جدید سسٹم پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک کباڑی کو ساڑھے 4 کروڑ روپے میں بیچ دی . اے آر وائی نیوز کے مطابق دریائے سندھ پر واقع بیراجز پر جدید ٹیلی میٹری سسٹم لگایا گیا لیکن انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا ) نے ایک ارب روپے کی لاگت کا یہ جدید سسٹم ناکارہ بتا کر کباڑی کو بیچ دیا ، تونسہ، پنجند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراجز پر دریائی پانی کی سطح کو ناپنے کے لیے لگایا گیا یہ جدید سسٹم صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک کباڑی کو ف ساڑھے 4 کروڑ روپے میں بیچ دیا گیا .


دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کی نہروں میں اضافی پانی کو استعمال میں لانے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے1873کے کینال کمانڈ ایریا رولز تبدیل کرنے کا اصولی منظوری دے دی ہے ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ نئے رولز کو کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امورکی منظوری کے بعد پنجاب کابینہ میں پیش کیا جائے گا ، 150سالہ پرانے اورفرسودہ قوانین کو بدل کر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظام متعارف کرایا جارہا ہے ، کینال کمانڈ ایریا ایڈجسٹمنٹ رولز میں ردوبدل سے کاشتکاروں کو بے پناہ ریلیف ملے گا ، نہروں کا اضافی پانی استعمال میں لائے جانے سے زرعی شعبہ ترقی کرے گا ، اضافی پانی کے حصول کیلئے ویب سائٹ پر آن لائن درخواستیں دی جاسکیں گی ، پہلے آئیے،پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستوں پر کارروائی ہوگی .

مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو ایجنسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں ”آباد“ABAD کے ذریعے بارانی علاقوں میں آبی ذخائر/ڈیم بنانے کا جائزہ لیاگیا ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ”آباد“ABADمیں بھرتی کی اصولی منظوری دے دی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ”آباد“ABADکو کوہ سلیمان کے علاقے میں دفاتر قائم کرنے اور بارانی علاقوں میں لائیوسٹاک اورفشریز کے فروغ کی ہدایت کی .

. .

متعلقہ خبریں