لاڑکانہ(قدرت روزنامہ)پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حلقہ ایل اے 34 جموں ون کے لیے لاڑکانہ میں رجسٹرڈ واحد خاتون ووٹر نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا جب کہ پولنگ اسٹیشن پرعملہ اور پولیس سارا دن ان کا انتظار کرتے رہے۔ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے پولنگ سٹیشن کے پریزائڈنگ افسر محمد یوسف مجید کے مطابق واحد رجسٹرڈ خاتون ووٹر ثمعیہ پروین کے لیے الیکشن کمیشن
کا ڈیوٹی پر معمور عملہ سارا دن ان کا منتظر رہا لیکن وہ اپنا ووٹ ڈالنے نہیں آئیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے واحد خاتون ووٹر کے لیے لاڑکانہ کے ضلعی دفتر میں پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا تھا۔اس ضمن میں پولنگ سٹیشن پر الیکشن کمیشن کے عملے، پولنگ ایجنٹس، اسپیشل برانچ، مرد و خواتین پولیس اہکاروں سمیت 20 کے قریب افراد نے اپنے فرائض سرانجام دیے۔پولنگ کا وقت ختم ہونے پر پریزائیڈنگ افسر نے پولنگ بوتھ و دیگر سامان پیک کروا کر عملے کو چھٹی دے دی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…