عمران خان اپنا وقت پورا کرے یا نہ کرے پاکستان عمران خان کے ساتھ وقت پورا نہیں کر سکتا، شاہد خاقان عباسی

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہاب عمران خان اپنا وقت پورا کرے یا نہ کرے پاکستان عمران خان کے ساتھ وقت پورا نہیں کر سکتا،پاکستان عمران خان کے بطور وزیراعظم رہنے کا ایک دن کا بھی متحمل نہیں ہو سکتا، فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان نے ایک بینک اسٹیٹمنٹ یا ایک کمپنی کا کاغذ نہیں دیا، جو کچھ عمران خان کے پاس ہے کیا انہوں نے اسٹیٹ بینک سے لیا یا امریکہ کی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس سے حاصل کیا ہے، ابھی بھی عمران خان

کی فارن فنڈنگ کا معاملہ چھپایا جارہاہے۔ گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو سامنے آیا ہے وہ فارن فنڈنگ کیس میں فیصلے کا چھوٹا سا عکس ہے ،2013ء سے اب تک معاملہ اربوں روپے تک جاتاہے، عمران خان اور تحریک انصاف نے ابھی تک کوئی ریکارڈ دیا اور نہ ہی وہ خود کو پابند سمجھتے ہیں،چوری کا سب سے بڑا ثبوت یہی ہے کہ آپ کوئی ثبوت ہی نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 22اکائونٹس میں سے 14بینک اکائونٹس چھپائے ہوئے ہیں، وزیراعظم کے آٹھ بینک اکائونٹس کا پتہ ہی نہیں ہے جس کے ریکارڈر ہی نہیں دے سکے، عمران خان نے فارن کمپنیاں بنائیں پیسے اکٹھے کئے اور غائب کر دئیے، ب عمران خان اپنا وقت پورا کرے یا نہ کرے پاکستان عمران خان کے ساتھ وقت پورا نہیں کر سکتا،پاکستان عمران خان کے بطور وزیراعظم رہنے کا ایک دن کا بھی متحمل نہیں ہو سکتا۔ اس سوال کہ بلاول زرداری نے ستائیس فروری کو حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ نکالنے کااعلان کیا ہے کیا یہ پی ڈی ایم کی طرف واپسی ہے کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی اپنی مرضی ہے کہ وہ لانگ مارچ نکالیں لیکن ہم چاہتے تھے کہ اکٹھے احتجاج کرکے عوام سے اظہار یکجہتی کریں، پی ڈی ایم نے 23مارچ کو لانگ مارچ رکھا ہے اسی روز لانگ مارچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے توجہ ہٹانے کیلئے مریم نواز کی آڈیو سامنے لائی گئی، آڈیو نجی گفتگو ہے اس پر تبصرے کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پہلے بھی آئے تھے تو جیل گئے تھے وہ جیلوں سے نہیں گھبراتے، سب کو پتہ ہے نوازشریف کے خلاف کیسز پر کس طرح ججز کو دبائو میں لا کر دو فیصلے لئے گئے، جب بھی پاکستان میں انصاف کا نظام قائم ہوا نوازشریف کے خلاف فیصلے ایک دن کی مار ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

5 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

35 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

45 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

6 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago