اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئے سال کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد اضافہ ہوگیا ،ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 20.08 فیصد کی سطح عبور کر گئی۔ جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،چکن ،سبزیاں، پیٹرولیم مصنوعات سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں،ایک ہفتے کے دوران برائلر چکن کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 96 پیسے مہنگی ہوئی ،رواں ہفتے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے تک اضافہ ہوا ،نئے سال کے پہلے ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا ، رپورٹ کے
مطابق روان ہفتے دال مسور کی فی کلو قیمت میں 3روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے کے دوران دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 3روپے 82 پیسے کا اضافہ ہوا ، رپورٹ کے مطابق جلانے کی لکڑی،ماچس،گرم مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،ٹماٹر،ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر سمیت صرف 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق بریڈ،بچوں کا دودھ،کپڑوں سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…