معیشت مضبوط ہورہی ہے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع کی شرح میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت مضبوط ہورہی ہے اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوروناکےباعث پیداہونے والےچیلنجوں کےباوجودکاروباری شرح میں اضافہ ہوا۔
گذشتہ 9 ماہ کےدوران رجسٹرڈ کاروباروں کےمنافع میں 59 فیصد اضافہ ہوا، جو یہ ظاہرکرتا ہے کہ ہماری معیشت ٹھوس اندازمیں پھلنے پھولنے کے ساتھ نوکریوں کو جنم دے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ امید ہے کاروبار اورآجر ان فوائد میں افرادی قوت کوبھی شامل کریں گے۔
کاروباری ادارے اور مالکان منافع میں اپنے ملازمین کو حصے دار بنائیں گے۔

واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 258 ارب روپے منافع کمایا جو 10 سال کے دوران سب سے زیادہ منافع قرار دیا گیا ۔ ترجمان وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج کا منافع آئندہ 18 ماہ میں تاریخ کی بلندی کو چھوئے گا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے کیوں کہ کے ایس ای 100 انڈیکس کے دائرے میں شامل کمپنیوں کا رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ٹیکس 258 ارب روپے بنتا ہے جو کہ 10 برس کی بلند ترین سطح ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں متحرک سرمایہ کاروں میں 2020-21 کے دوران 8.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح 10 نئی ریٹ اسکیموں جس کی رقم 146.250 روپے بنتی ہے اور 8 آر ایم سیز زیر عمل ہیں، جو کہ موجودہ 1 ریٹ اسکیم کے مقابلے میں ہے جس کی رقم 58 ارب روپے ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago