ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز اور سہولت کار گرفتار

(قدرت روزنامہ)لاہور میں ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز اور سہولت کار گرفتارکر لیے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق،پولیس نے ڈپٹی کمشنر سلمان بٹ پر فائرنگ کرنے والے دونوں شوٹرز اور سہولت کار کو سیف سٹیز اٹھارٹی کے کیمروں کے مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا۔پولیس شوٹرز اعجاز، موسیٰ مسیح اور ان کے ہینڈلر کو ہائر کرنے والے رانا تفسیر سے تفتیش کر رہی ہے اور واقعے کے مرکزی ملزم عثمان جاوید کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اس کیس کی خود نگرانی کر رہے تھے۔ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں پولیس، سیف سٹیز اتھارٹی اور تمام متعلقہ اداروں نے جوائنٹ آپریشن کیا۔تفصیلات کے مطابق، ایف بی آر بے نامی زون کے ڈپٹی کمشنرسلمان نوید بٹ پر دسمبر کے آخری ہفتے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ کا محرک بے نامی زون میں چلنے والے اہم کیسز تھے جن میں کرڑوں روپے کی ریکوری کے لیے بے نامی زون کے افسران انویسٹی گیشن کرر ہے تھے۔ایسے ہی ایک مقدمے میں چالیس کروڑ کی ٹیکس چوری پکڑی گئی جس میں ملزمان کو نوٹس جاری کیا گیا تو ان کے فرنٹ مینز نے ڈپٹی کمشنر سلمان بٹ کو حراساں کرنے کے غرض سے دفتر سے واپسی پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کیس کی میرٹ پر تفتیش اور تمام ذمہ داران کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی تھی۔ لاہور پولیس نے واقعہ کو ٹیسٹ کیس بناتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے چند ہی دنوں میں دونوں شوٹرز اور ان کے ہینڈلر کو گرفتار کر لیا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

5 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

5 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

6 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

6 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

7 hours ago