پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساحل سمندر پر موجود کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کی تھیں . پی سی بی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’اپنے پہلے ٹریننگ سیشن کے لیے روانہ ہونے سے قبل کھلاڑیوں نے باربارڈوس میں بیچ ریزورٹ میں وقت گزارا’ . ان تصاویر میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تفریح کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں .
تاہم پی سی بی کی جانب سے جو پہلی تصاویر ٹوئٹ کی گئیں ان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی تصویر نہیں تھی . جس پر ان کی اہلیہ نے ایک دلچسپ سوال پوچھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس کا جواب بھی دیا گیا . کرکٹر سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے پی سی بی سے پوچھا کہ میرے میاں کہاں ہیں؟ جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز کی تصویر شیئر کی . سرفراز احمد کی اہلیہ کے مذکورہ سوال پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں . خرم سید نے لکھا کہ ’وہ یہاں ہیں آپ پریشان نہ ہوں’ . کامی نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ کا شوہر ہمارے دل میں ہے بھابھی جی’ . خضر احمد نے لکھا کہ ’ارے بھابھی پریشان نہ ہوں، ہمارا بھائی ایسا ویسا آدمی نہیں ہے‘ . ہانیہ ناز نے لکھا کہ ’بھابھی کو فکر ہوگئی سیفی بھائی ٹیم کے ساتھ نہیں تو آخر کس کے ساتھ ہیں؟’ . .Our boys had their team activity at a beach resort in Barbados before leaving for their first training session. Watch: https://t.co/aBGxMTWb93#BackTheBoysInGreen #HarHaalMainCricket #WIvPAK pic.twitter.com/GhtM26f3Gj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 23, 2021