’میرا میاں کہاں ہے؟’ سرفراز کی اہلیہ کا پی سی بی سے سوال

(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں ٹی 20 سیریز کے لیے بیرون ملک میں موجود ہے اور اس دوران پاکستان کے سابق کپتان اور کرکٹر سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے سوال کیا ہے کہ ان کے شوہر کہاں ہیں؟ جس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں ٹریننگ میں مصروف ہے مگر اس سے پہلے کھلاڑیوں نے ساحلِ سمندر کا دورہ بھی کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساحل سمندر پر موجود کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

پی سی بی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’اپنے پہلے ٹریننگ سیشن کے لیے روانہ ہونے سے قبل کھلاڑیوں نے باربارڈوس میں بیچ ریزورٹ میں وقت گزارا’۔

ان تصاویر میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تفریح کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

تاہم پی سی بی کی جانب سے جو پہلی تصاویر ٹوئٹ کی گئیں ان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی تصویر نہیں تھی۔

جس پر ان کی اہلیہ نے ایک دلچسپ سوال پوچھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس کا جواب بھی دیا گیا۔

کرکٹر سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے پی سی بی سے پوچھا کہ میرے میاں کہاں ہیں؟ جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز کی تصویر شیئر کی۔

سرفراز احمد کی اہلیہ کے مذکورہ سوال پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

خرم سید نے لکھا کہ ’وہ یہاں ہیں آپ پریشان نہ ہوں’۔

کامی نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ کا شوہر ہمارے دل میں ہے بھابھی جی’۔

خضر احمد نے لکھا کہ ’ارے بھابھی پریشان نہ ہوں، ہمارا بھائی ایسا ویسا آدمی نہیں ہے‘۔

ہانیہ ناز نے لکھا کہ ’بھابھی کو فکر ہوگئی سیفی بھائی ٹیم کے ساتھ نہیں تو آخر کس کے ساتھ ہیں؟’

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago