مری: برف میں پھنسی گاڑیوں کے دل دہلا دینے والے مناظر

(قدرت روزنامہ)مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں شدید برف باری جاری ہے، برف باری میں پھنسے سیاحوں کے افسوسناک مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

مری میں موسم کی شدید صورتحال کے پیش نظر نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد برف باری میں پھنسی ہوئی ہے، سیاحوں کی تقریباََ ایک ہزار گاڑیاں مری میں پھنس کر رہ گئی ہیں۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق تقریباََ 16 سے 19 سیاح اپنی گاڑیوں میں ہی شدید سردی اور آکسیجن کی کمی کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک فیملی کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو سردی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے گاڑی میں ہی ختم ہوگئی۔

اس کے علاوہ ایک ویڈیو چار دوستوں کی بھی وائرل ہورہی ہے جوکہ برفباری سے لطف اندوز ہونے مری آئے تھے لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے اجل کا نشانہ بن گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مری کے مقامی افراد بھی برفباری میں پھنسی گاڑیوں اور سیاحوں کی مدد کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات نے آج رات شدید برفانی طوفان اور 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

ایمبولینس، سیکیورٹی گاڑیوں اور فائر فائٹرز کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

مری: شدید برفباری، ہزاروں سیاحوں نے رات سڑک پر گزاری

ان علاقوں میں انتظامیہ نے وارننگ دی ہے کہ کسی بھی صورتِ حال سے بچنے کے لیے شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

مری سے باہر موجود افراد کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مری کا رُخ نہ کریں۔

Recent Posts

معروف اداکارہ اشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نےذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا…

1 min ago

’بالی ووڈ کی نقالی پاکستانی اداکاراؤں کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی‘ حبا بخاری کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری ان دنوں ’ہم اسٹائل…

10 mins ago

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس؛سیکرٹری دفاع اور داخلہ کے تحریری بیان عدالت میں جمع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم بازیابی کیس میں سیکرٹری دفاع اور…

13 mins ago

لوئرکوہستان؛ کار کھائی میں جا گری،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ سمیت 3افراد جاں بحق

لوئرکوہستان(قدرت روزنامہ)لوئر کوہستان کے علاقے جیجال قلاٹو کے مقام پر کار گہری کھائی میں جا…

15 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر معروف اسکالر اور مبلغ اسلام ڈاکٹر…

19 mins ago

لاپتہ افراد کیس؛ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور ہائیکورٹ طلب

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آج طلب…

23 mins ago