دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنی شادی سے چار سال قبل ہی منگنی کرچکے تھے‘ اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے دو روز قبل 5جنوری
کو اپنی 36ویں سالگرہ منائی اور ان کی اس سالگرہ پرایک ایسا انکشاف بھی منظرعام پر آیا کہ مداح دم بخود رہ گئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق معلوم ہو ا ہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی شادی سے 4سال قبل ہی خفیہ طور پر منگنی کر لی تھی اور کبھی میڈیا کو اس کی بھنک نہیں پڑنے دی۔ رپورٹ کے مطابق رنویر اور دپیکا کی منگنی کا علم صرف ان کے والدین اور بہنوں انیشا پڈوکون اور رتیکا بھوانی کو تھا۔ دپیکا اور رنویر کی محبت کی کہانی 2012ءمیں شروع ہوئی جب وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اس کے بعد 6سال تک تعلق میں رہنے کے بعد بالآخر 2018ءمیں وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ ان کی خفیہ منگنی کے متعلق خود دپیکا پڈوکون ہی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ شادی سے چار سال قبل منگنی کر چکے تھے تاہم انہوں نے یہ خبر مخفی رکھنے کا فیصلہ کیا اور صرف ان کے گھر والے ہی اس بات سے آگاہ تھے۔ دپیکا نے اس انٹرویو میں بتایا کہ شادی سے قبل ہمارے 6سالہ تعلق میں بہت سے نشیب و فراز آئے مگر ہم کبھی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوئے۔ اس دوران ہماری کوئی بڑی لڑائی بھی نہیں ہوئی۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

29 mins ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

32 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

34 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago