اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر آئے دن کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی نظر آتی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ موبائل اسکرین پر جو چیز جس طرح دکھائی دے رہی ہوتی ہے حقیقت میں وہ ویسی نہیں ہوتی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک جوڑے کی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے بحث کی جا رہی ہے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اونچی پہاڑی پر کھڑی ہیں اور ساتھ ہی لڑکے نے ان کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے جس کا ایک پاؤں زمین پر جب کہ دوسرا پاؤں ہوا میں ہے۔تصویر میں اونچی پہاڑی کے نیچے روڈ بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ کافی خوفناک لگ رہا ہے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ خطرناک تصویر اصلی ہے یا اسے ایڈٹ کیا گیا ہے؟
سوشل میڈیا پر شریلا رائے نامی صارف کی جانب سے یہ تصویر شیئر کی گئی جس کے کیپش میں انہوں نے لکھا کہ آپ کو ایسا کرنے سے کیا روک رہا ہے؟الشبہ بنتِ عثمان نامی صارف نے ان کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ عقل۔متعدد صارفین کے مطابق اس تصویر کو ایڈٹ کیا گیا ہے جبکہ چند صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس اینگل سے یہ تصویر کھینچی گئی ہے اسی کی وجہ سے یہ زیادہ خطرناک دکھائی دے رہی ہے۔تاہم اس کی حقیقت بھی یہ ہی ہے کہ اس تصویر کا اینگل خطرناک طریقہ سے لیا گیا ہے،
جسے صارف نشال نے واضح کیا۔حقیقت میں یہ تصویریں مذکورہ نوکیلے ٹیلے پر اس زاویے سے لی گئی کہ گمان ہوتا ہے کہ نیچے گہری کھائی ہے۔تاہم حقیقت یہ ہے کہ تصاویر کو ایک ٹیلے پر اس زاویئے سے لیا گیا ہے جس سے دیکھنے والوں کو دھوکا ہوجاتا ہے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…