تین مختلف شناختی کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی گیارہ ٹیکے لگوانے والا شخص۔۔۔صحت کی دنیا سے بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بھارت میں ہیلتھ ورکرز نے ایک ایسے شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ کورونا
ویکیسن کا بارہواں ٹیکہ لگوانے ہیلتھ کیئر سنٹر پہنچا۔بھارتی ریاست بہار کا رہائشی 84سالہ برہم دیو منڈل مختلف شناختی کارڈز اور اپنے رشتہ داروں کے موبائل فون نمبرز کا استعمال کرتے ہوئے گیارہ خوراکیں حاصل کرچکا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق محکمہ ڈاک سے ریٹائرڈ عمر رسیدہ منڈل نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی ویکسین کی خوراک گذشتہ سال 13 فروری کو لگوائی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے مارچ، مئی، جون، جولائی اور اگست میں بھی ایک ایک خوراک لگوائی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق برہم دیو منڈل نے ضرورت سے زیادہ ویکسین لگوانے کی اپنی اس انوکھی خواہش کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا شاندار اقدام ہے۔ہر ماہ مسلسل سات خوراکیں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے ہی تین مختلف شناختی کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے صرف ستمبر میں ہی تین شاٹس لگوائیں اور اب تک مجموعی طور پر انہیں ویکسین کی 11 شاٹس لگ چکی ہیں اور وہ ہر خوراک کے بعد بہتر محسوس کرتے ہیں۔بزرگ شہری نے اپنے بیان میں یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس کے لیے اپنا آدھار کارڈ اور موبائل فون نمبر کم از کم آٹھ بار استعمال کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنا ووٹر کارڈ اور اپنی بیوی کا موبائل نمبر بھی تین بار استعمال کیا۔یاد رہے کہ بھارتی حکومت تمام شہریوں کے لیے کورونا کی دو خوراک ہی تجویز کرتی ہے تاہم 10 جنوری سے صحت کے شعبے، فرنٹ لائن ورکرز اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے بوسٹر شاٹس کی اجازت دی گئی ہے۔یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد علاقے کے ضلعی حکام نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جس سے معلوم ہوگا کہ منڈل اتنی زیادہ شاٹس کیسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Recent Posts

پنجاب حکومت پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے کتنی لگژری گاڑیاں خریدے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے لگژری گاڑیاں…

6 mins ago

پی آئی اے کی نیلامی اب 31 اکتوبر کو، ہر مرتبہ تاخیر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باعث سرکاری خزانے پر بوجھ بننے…

12 mins ago

کراچی میں خارش قابو سے باہر، اس کا علاج کیا ہے؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں گزشتہ 2 ماہ سے خارش (اسکیبیز) کی بیماری…

20 mins ago

عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کے لیے ایک پیسے کا کام نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین…

32 mins ago

کار پر ہجوم کے حملے کے بارے میں اداکارہ اینجلین ملک کیا کہتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینجلین ملک نامور پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں جن کا ایک…

53 mins ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024 کس کے نام رہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہم ایوارڈز پاکستان کے بڑے ایوارڈ شوز میں سے ایک ہے۔ اس…

1 hour ago