لاہور(قدرت روزنامہ)موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول درہم
برہم ہوگیا۔لاہور میں موسم شدید خراب ہونے کے باعث پروازیں اسلام آباد اتار لی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث لاہور جانیوالی پروازیں کراچی تا لاہور پی کے 302، ابوظہبی تا لاہور پی کے 264 اور جدہ تا لاہور پی کے 9760 اسلام آباد اتار لی گئیں۔ذرائع کے مطابق متاثر ہونے والی پروازوں کے 447 مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے لاہور لے جایا جائے گااس حوالے سے پی آئی اے نے انتظامات بھی شروع کردیئے دوسری جانب لاہور سے روانہ ہونے والی پروازیں پی کے 303 لاہور تا کراچی، پی کے 9759 لاہور تا جدہ اور پی کے 189 لاہور تا بحرین منسوخ کردی گئیں۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کال سینٹر 24 گھنٹے مسافروں کو معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ترجمان نے درخواست کی ہے کہ موسم کی خرابی کے پیش نظر مسافروں سے التماس ہے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرلیں ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…