(قدرت روزنامہ)مری میں برفباری سے جاں بحق ہونے والوں میں راولپنڈی پولیس کے ایک افسر اور ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں .
بول نیوز کے مطابق مری میں گزشتہ 5 روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری سے اب تک 19 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے .
جاں بحق افراد میں ایک پولیس افسر اور ان کے 7اہل خانہ بھی شامل ہیں .
جاں بحق پولیس افسر کی شناخت اے ایس آئی نوید کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ راولپنڈی کے تھانہ کوہسار میں تعینات تھے .
اے ایس آئی نوید کے ہمراہ ان کے 7 اہل خانہ بھی ہوئے ہیں .
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوید گزشتہ روز اہل خانہ کو مری میں برفباری کے نظارے کے لیے لے کر گئے تھے .
واضح رہے کہ مری میں گزشتہ روز برف کا طافان آیا تھا، جس میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں .
مری میں اس وقت ایمرجنسی رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ کسی کے بھی داخلے پر پابندی ہے . پاک فوج کے دستے انتظامیہ کے ساتھ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں .
. .