مری میں برفباری؛ جاں بحق افراد میں پولیس اہلکار اور 7 اہل خانہ بھی شامل

(قدرت روزنامہ)مری میں برفباری سے جاں بحق ہونے والوں میں راولپنڈی پولیس کے ایک افسر اور ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

بول نیوز کے مطابق مری میں گزشتہ 5 روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری سے اب تک 19 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

جاں بحق افراد میں ایک پولیس افسر اور ان کے 7اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

جاں بحق پولیس افسر کی شناخت اے ایس آئی نوید کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ راولپنڈی کے تھانہ کوہسار میں تعینات تھے۔

اے ایس آئی نوید کے ہمراہ ان کے 7 اہل خانہ بھی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوید گزشتہ روز اہل خانہ کو مری میں برفباری کے نظارے کے لیے لے کر گئے تھے۔

واضح رہے کہ مری میں گزشتہ روز برف کا طافان آیا تھا، جس میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

مری میں اس وقت ایمرجنسی رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ کسی کے بھی داخلے پر پابندی ہے۔پاک فوج کے دستے انتظامیہ کے ساتھ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

4 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago