(قدرت روزنامہ)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھول دی ہے .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فوجی دستے سول انتظامیہ کی امداد میں مصروف عمل ہیں ، مری ڈویژن کے دستے ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں .
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہوں کو کھولنے کیلئے آرمی انجینئر بھی پہنچ گئے ہیں ، مری ڈویژن کے انجینئر دستے کے تمام بائوزر اور مشینری روڈ کھولنے میں مصروف عمل ہیں .
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو کھانا ، پانی ، چائے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے ، لوگوں کو محفوظ شیلٹر بھی فراہم کیا گیا .
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او کے جوان مشینری کے ہمراہ روڈ کھولنے میں مصروف عمل ہیں .
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھول دی ہے ، پاک فوج نے پھنسے ہوئے سیاحوں کے لیے مری میں 4ریلیف کیمپس قائم کردیے ہیں ، ریلیف کیمپس ملٹری کالج مری،جھیکا گلی،اے پی ایس کلڈنہ، اسٹیشن سپلائی ڈپو سنی بینک میں قائم کیے ہیں .
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ سے تعاون کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، پاک فوج کے انجینیئرز اور مشینری مری ڈویژن انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے .
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مری ڈویژن میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ، ریسکیو مراکز قائم کردیے گئے ہیں ، ریسکیو مراکز اے پی ایس اور آرمی اسکول آف لاجسٹکس کلڈنہ میں قائم کئے گئے ہیں .
. .