(قدرت روزنامہ)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھول دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فوجی دستے سول انتظامیہ کی امداد میں مصروف عمل ہیں ، مری ڈویژن کے دستے ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہوں کو کھولنے کیلئے آرمی انجینئر بھی پہنچ گئے ہیں ، مری ڈویژن کے انجینئر دستے کے تمام بائوزر اور مشینری روڈ کھولنے میں مصروف عمل ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو کھانا ، پانی ، چائے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے ، لوگوں کو محفوظ شیلٹر بھی فراہم کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او کے جوان مشینری کے ہمراہ روڈ کھولنے میں مصروف عمل ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھول دی ہے ، پاک فوج نے پھنسے ہوئے سیاحوں کے لیے مری میں 4ریلیف کیمپس قائم کردیے ہیں ، ریلیف کیمپس ملٹری کالج مری،جھیکا گلی،اے پی ایس کلڈنہ، اسٹیشن سپلائی ڈپو سنی بینک میں قائم کیے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ سے تعاون کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، پاک فوج کے انجینیئرز اور مشینری مری ڈویژن انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مری ڈویژن میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ، ریسکیو مراکز قائم کردیے گئے ہیں ، ریسکیو مراکز اے پی ایس اور آرمی اسکول آف لاجسٹکس کلڈنہ میں قائم کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…