(قدرت روزنامہ)منی بجٹ کی منظوری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے تمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے تمام پارلیمانی لیڈرز کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری روکنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس مین چیئرمین نیب کے تقرر کے لیے اپوزیشن کے نام بھجوانے پر بھی مشاورت ہوگی۔ ابھی اپوزیشن نے اپنے نام صدرعارف علوی کو نہیں بھجوائے۔
اپوزیشن اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اے این پی کے امیرحیدر ہوتی کے علاوہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما بھی اجلاس میں شرکت کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اجلاس کے دوران بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے۔
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرکو قومی اسمبلی میں منی بجٹ پر اظہار خیال بھی کرینگے۔
گذشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے بعد حکومت اسٹیٹ بینک سے بھی قرضہ نہیں لے سکے گی، منی بجٹ منظور نہیں ہونا چاہیے۔
منی بجٹ پر اظہارخیال کرتے ہوئے اپوزیشن اراکینِ سینیٹ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے سامنے پاکستان کو سرنڈر کردیا گیا ہے۔ ہم ایک خود مختار ملک ہیں آئی ایم ایف سے جان چھڑائی جائے۔ قانون سازی کے بعد حکومت اسٹیٹ بینک سے بھی قرضہ نہیں لے سکے گی۔
گذشتہ روز کے اجلاس میں اراکین سینیٹ نے بین الاقوامی فوڈ سروسز، لگژریز پر ٹیکس لگانے اور غیر ملکی مصنوعات پر پابندی کی تجویز بھی دی تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…