اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا . نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر متاثرین کے لیے امدادی سامان پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا .
اس حوالے سے چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا . وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر متاثرین کے لیے امدادی سامان پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا .
امدادی سامان میں نکاسی آب کے لیے پمپ، ٹینٹ، کمبل اور راشن بیگ شامل ہیں . این ڈی ایم اے صوبائی حکام اور پی ڈی ایم اے بلوچستان سے مسلسل رابطے میں ہے . وفاقی حکومت کی ہدایت پر آرمی اور ایف سی کے دستے پہلے سے ہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے .
. .