اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر متاثرین کے لیے امدادی سامان پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔
اس حوالے سے چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر متاثرین کے لیے امدادی سامان پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔
امدادی سامان میں نکاسی آب کے لیے پمپ، ٹینٹ، کمبل اور راشن بیگ شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے صوبائی حکام اور پی ڈی ایم اے بلوچستان سے مسلسل رابطے میں ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر آرمی اور ایف سی کے دستے پہلے سے ہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…