لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مری میں دردناک واقعہ نے دل دہلا کے رکھ دیا ہے، حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں، یہ بہت پہلے مرچکی ہے، اللہ تعالیٰ مرحومین، ان کے ورثا اور پاکستان پر خصوصی رحم فرمائے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مری اور گلیات میں اموات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مری واقعہ انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا دردناک واقعہ ہے، یہ حکومت کی انتظامی صلاحیت کا عالم ہے، یہ ہلاکتیں نہیں، شہریوں کے قتل کے مترداف ہے، شہریوں کو بچانے اور محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کیوں نہ ہوئی ؟ حکومت ایک ہزار گاڑیوں کے انتظام کی بھی صلاحیت نہیں رکھتی، سیاح اتنی بڑی تعداد میں جا رہے تھے تو حکومت کو کیوں پتہ نہ چلا ؟ انتظامیہ کہاں سوئی ہوئی تھی؟ پیشگی انتظامات کیوں نہ کئے گئے؟۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جو حکومت رش میں پھنسے شہریوں کو نہیں بچاسکتی وہ مہنگائی کی دلدل سے عوام کو کیسے نکال سکتی ہے ؟ حکومت ایک ہزار گاڑیوں کا مسئلہ حل نہیں کرسکتی، ملک کے بڑے اور سنگین مسائل سے کیسے نمٹ سکتی ہے ؟ عمران نیازی میں تو اخلاقی جرات نہیں، کم ازکم اس سنگین مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار وزیروں کو ہی برخاست کیا جائے، اس خون ناحق پر کسی کو تو ذمہ دار ٹھہرایا جائے، سیاحت میں اضافے کا حکومتی پراپیگنڈہ سفاکی اور سنگ دلی کی انتہاء ہے، حکومت مری اور گلیات میں ٹریفک انتظامات کرنے کے قابل بھی نہیں۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…