جمائما کی پاکستانیوں سے نئی خواہش کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ کو پاکستان سے جانے کے طویل مدت بعد بھی یہاں کی یاد آتی رہتی ہے جس کا اظہار وہ کھل کر کرتی بھی ہیں۔جمائما نے حال ہی میں پاکستان کے رنگین ٹرک آرٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور اس آرٹ ورک کی خوبصورتی کو سراہا۔

انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہاکہ میں اب بھی پاکستانی ٹرک آرٹ کی دیوانی ہوں۔جمائما نے کہا کہ 27 سال پہلے جب میں نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا تو میں نے سوچا تھا کہ یہاں ایک کارنیوال ہو رہا ہے کیونکہ ہر ٹرک، بس، رکشہ اور موٹر سائیکل کو منفرد اور پیار سے سجایا گیا تھا۔
انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں اب ان اشیاء کی ضرورت ہے تاکہ وہ انہیں یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھ سکیں۔خیال رہے کہ جمائما اپنے دلچسپ ٹوئٹس کے باعث آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انہیں خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔
جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

Recent Posts

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

3 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

15 mins ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

39 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

41 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

49 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

52 mins ago