بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ ، شہباز شریف کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن لوڈ شیڈنگ ہے، اندھیرے دوبارہ آ گئے ہیں،ملک میں بے روزگاری انتہا پر ہے،6 افراد کے کنبے کو ایک وقت کی روٹی مہیا کرنا ناممکن ہوگئی ہے . عابد شیر علی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، 6 افراد کے کنبے کو ایک وقت کی روٹی مہیا کرنا ناممکن ہو گئی ہے، ملک میں بے روزگاری انتہا پر ہے،ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے، غریب کےلئے گوشت خریدنا ناممکن ہو گیا ہے، پورا ملک مہنگائی کے بوجھ تلے بلبلا رہا ہے، غربت، مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے .

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراءنے کہا کہ نواز شریف دور میں فالتو بجلی لگائی گئی تو آج لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟ نوازشریف دور میں 20-20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی تھی، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا، بد قسمتی ہے کہ بجلی کے کارخانے بند ہو گئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں