آئندہ انتخابات میں موجودہ لیڈرشپ نہیں ہوگی، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بڑی بڑی مچھلیاں باہرہوگئیں، آئندہ انتخابات میں موجودہ لیڈرشپ نہیں ہوگی، نوازشریف اور مریم نواز کو سزا ہوچکی ہے، آئندہ ہفتے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف بھی کیس دائر کرینگے، وہ اپنی سیٹ کی فکر کریں . انہوں نے پریس کانفرنس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہوچکی ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف بھی مقدمات داخل ہو چکے ہیں، آئندہ ہفتے شہبازشریف کیخلاف بھی کیس دائر کرینگے، وہ اپنی سیٹ کی فکر کریں .


انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی مچھلیاں باہر ہوچکی ہیں،آئندہ انتخابات میں یہ لیڈرشپ نہیں ہوگی . انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے سیاست کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی کو چاہیے مری میں لوگوں کی خدمت کریں لیکن وہ پنڈی میں بیٹھ کر سیاست کررہے ہیں، مریم نواز چھٹی منارہی ہیں .

سیاحت کیلئے لوگوں کی حوصلہ شکنی تو نہیں کی جاسکتی، اس طرح کا سانحہ پہلے کبھی نہیں ہوا، اس سے سیکھ کر آگے چلنے کی ضرورت ہے .

وفاقی وزیراطلات ونشریات فواد چودھری نے سانحہ مری سے متعلق کہا کہ کمشنر کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری کا کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹا ہے، وزیراعظم نے نوٹس لیا اوروزیراعلیٰ پنجاب کو مری پہنچنے کی ہدایت کی ہے، وہاں فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے، تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ ایکسپریس وے کھول دیا گیا ہے، نتھیا گلی کی سائیڈ سے خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے بھی سارے راستے کھول دیے ،مری میں 48گھنٹوں میں بڑی تعداد میں لوگ داخل ہوئے ، اور برفباری کو دیکھنے لاکھوں کی تعداد میں لوگ آگئے .
انتظامیہ ایک ہفتے سے مری نہ آنے کا اعلان کررہی تھی ، کم وقت میں بڑی تعداد میں لوگ مری میں آئے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے، اگر کسی کے گھر میں بغیر بتائے 5ہزار بندہ آجائے گا تو وہ بے بس ہوجائے گا . صرف مری ہی نہیں بلکہ تمام بالائی علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں، میڈیا کو چاہیے اپنا کردار ادا کرے، سیاحت بڑھانے کا مطلب یہ نہیں کہ ایک ہی وقت میں سب لوگ سیاحتی علاقوں میں پہنچ جائیں ، فوجی دستے کام کررہے ہیں، مشینری بھی پہنچ گئی ہے . افسوس کی بات ہے کہ اس پر سیاست کی جا رہی ہے،مری کی صورتحال بہتر ہورہی ہے لوگوں کو نکالا جارہا ہے، حکومت مکمل طور پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے .

. .

متعلقہ خبریں