کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنمااور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اسلام کے بغیر اس کا وجود نامکمل ہے مدارس اور مساجد مٹانے والوں کے خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونگے ملک پر مسلط ٹولہ اسلام اور ریاست کا وفادار نہیں بیرونی آقاں کی خوشنودی کے لئے ملک کے اسلامی تشخص کو قربان کرنے والے نشان عبرت بنیں گے . ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں جمعیت علمااسلام کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان ختم قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا .
کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے دیگر رہنماں اور مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا . مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ کسی طاقت کو مدارس اور مساجد پر ہاتھ ڈالنے نہیں دینگے مولوی مسجد اور مدرسہ لاوارث نہیں جمعیت علمااسلام انکی دفاع اور تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگی قوم آج عملی طور پر دیکھ چکی ہیں کہ حکومت اور ارباب اختیار کو اسلامی اقدار کی بجائے مغربی اقاوں کی خوشنودی عزیز ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ریاست مدینہ کا مقدس نعرہ لگاکر بیرونی قوتوں کی اسلام دشمن عزائم کی تکمیل کی سازشیں کی گئی .
. .