حالیہ بارشوں اور برفباری سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں، ڈاکٹر عبدالحئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور برفباری سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے تاکہ مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا جاسکے ملک میں مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے پہلے ہی عوام مشکلات کی زندگی بسر کررہے ہیں موجودہ حکومت عوام کو روزگاری فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتے کو ”آن لائن“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اسی طرح بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہورہاہے جتنے آسامیاں آرہے ہیں ان پر سفارش اور بھاری برقم رقوم وصول کیا جارہاہے جس کی وجہ سے اہل امیدوار مایوسی کے شکار ہیں موجودہ حکومت نے گزشتہ 4برسوں میں جتنامہنگائی میں اضافہ کیا اس سے عام آدمی کی زندگی متاثر ہوئی ہے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد صحت کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جائے کیونکہ اس موسم میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ لوگوں کو بروقت امداد پہنچائی جاسکے .

.

.

متعلقہ خبریں