حالیہ بارشوں اور برفباری سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں، ڈاکٹر عبدالحئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور برفباری سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے تاکہ مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا جاسکے ملک میں مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے پہلے ہی عوام مشکلات کی زندگی بسر کررہے ہیں موجودہ حکومت عوام کو روزگاری فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتے کو ”آن لائن“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اسی طرح بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہورہاہے جتنے آسامیاں آرہے ہیں ان پر سفارش اور بھاری برقم رقوم وصول کیا جارہاہے جس کی وجہ سے اہل امیدوار مایوسی کے شکار ہیں موجودہ حکومت نے گزشتہ 4برسوں میں جتنامہنگائی میں اضافہ کیا اس سے عام آدمی کی زندگی متاثر ہوئی ہے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد صحت کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جائے کیونکہ اس موسم میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ لوگوں کو بروقت امداد پہنچائی جاسکے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

4 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

5 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

5 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

5 hours ago