بلوچستان میں انسانی حقوق کا معاملہ سنگین شکل اختیار کرتا جارہا ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کراچی(قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کا مرکزی کانگریس کے بعد پہلا مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی سیاسی، معاشی اور خارجہ پالیسی میں استحکام نظر نہیں آرہا ہے، غلط اقتصادی منصوبہ بندی کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی برائے راست مداخلت اور بڑھتے ہوئے قرضوں کے سبب مہنگائی میں بے تہاشاہ اضافہ ہورہا ہے . انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سلیکٹڈ سرکار کی جانب سے ملک کے معدنیات اور وسائل کو کوڑیوں کے داموں نیلام کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے ریکودیک کاپر اینڈ گولڈ پروجیکٹ بلوچستان کے عوام کی قومی دولت ہے اس پر ہونے والے معاہدے کو خفیہ رکھنے اور ان کیمرہ اجلاس سے موجود خدشات میں اضافہ ہوا ہے ریکودیک پر حکومتی پالیسی سے بلوچ عوام کو خدشات ہیں ایسے کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے جس میں بلوچستان کے عوام کے معاشی مفادات کو تحفظ حاصل نہ ہو نیشنل پارٹی ریکودیک کو فروخت کرنے کے خلاف بھرپور تحریک چلائے گا اور بلوچستان کے تمام اضلاع اور تحصیل سطح تک اس کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے اور عوام کو ریکودیک پر حکومتی منفی کردار کو اجاگر کریں گے انہوں نے کہاکہ کسی کو بلوچستان کی قومی دولت لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ حالیہ مجوزہ معاہدہ گزشتہ معاہدے سے زیادہ عوام دشمن ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ٹرالرز مافیا کو لگام کرنے میں بھی بری طرح ناکام ہوچکا ہے بلوچستان کے سمندری حدود میں غیر قانونی مائیگیری اور ٹرالرنگ بدستور جاری ہے ایران بارڈر سے ہونے والا تجارت نہ ہونے کے برابر ہے ٹوکن مافیا اور ای ٹیگ نظام نے لوگوں کو مسائل و مشکلات کا شکار بنادیا ہے گوادر کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیا جائے ٹرالرنگ پر پابندی عائد کی جائے اور بارڈر پر ٹوکن نظام ختم کیا جائے .

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور خصوصا بلوچستان میں انسانی حقوق کا معاملہ سنگین شکل اختیار کرتا جارہا ہے پارٹی پشتونخواہ کے رہنما ادریس خٹک کو جھوٹے مقدمے میں فوجی عدالت سے سزا دی گئی جو سراسر ناانصافی ہے اور آئے روز بلوچستان میں نوجوان سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے . اجلاس سے پنجاب وحدت کے صدر ایوب ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس بار بلدیاتی انتخابات میں پنجاب کے 65 یونین کونسلوں کے انتخابات میں حصہ لیں گے اجلاس سے طاہر بزنجو، اکرم دشتی، میر کبیر محمد شہی، رحمت بلوچ، مجید ساجدی، مرزا مقصود، ولید طاہر بزنجو، فداحسین دشتی، بی ایس او کے چیئرمین زبیراحمد بلوچ اور دیگر ساتھیوں نے بھی خطاب کیا .

. .

متعلقہ خبریں