کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) سے مبینہ مقابلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی سے معلوم ہوا ہے کہ دہشت گرد کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے جب کہ ان دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ، بلوچستان کے علاقے کیچ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ، سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ کارروائی جمعہ کی رات کو کی گئی ، آپریشن خفیہ اطلاعات پر ملنے والی اطلاعات کے بعد کیا گیا ، آپریشن کے دوران سکیورٹی اداروں 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے حساس دستاویزات، اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جو 2 بچوں کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشنز جاری ہیں، ردالفساد کے 4 سالہ آپریشن میں یہ آپریشن کسی مخصوص علاقے کے لیے نہیں تھا، بلکہ اس کا دائرہ کار پورے ملک پر محیط تھا ، آپریشن ردالفساد کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں ، 22 فروری 2017ء کو آپریشن رد الفساد ایک ایسے وقت میں شروع کیا گیا جب دہشت گردوں نے مختلف آپریشنز کے نتیجے میں بھاری نقصان اٹھانے کے بعد پاکستان کے طول عرض میں پناہ لینے کی کوشش کی ، 2017ء سے 2021ء کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی کے ساڑھے 18 سو واقعات ہوئے جب کہ ان تمام آپریشنز کے دوران 353 دہشت گردوں کو ہلاک اور سینکڑوں کو گرفتار کیا گیا۔
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…