اپوزیشن جماعتیں الگ الگ آئیں انہیں اسلام آباد میں خیمے لگا کر دیں گے، فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں الگ الگ آئیں انہیں اسلام آباد میں خیمے لگا کر دیں گے، اپوزیشن جماعتوں کو الگ الگ خیمے اس لیے لگا کر دیں گے تاکہ آپس میں نہ لڑیں، پانچ سات خیموں میں اپوزیشن کے لوگ آجائیں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہوچکی ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف بھی مقدمات داخل ہو چکے ہیں، آئندہ ہفتے شہبازشریف کیخلاف بھی کیس دائر کرینگے، وہ اپنی سیٹ کی فکر کریں۔
انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی مچھلیاں باہر ہوچکی ہیں،آئندہ انتخابات میں یہ لیڈرشپ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے سیاست کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی کو چاہیے مری میں لوگوں کی خدمت کریں لیکن وہ پنڈی میں بیٹھ کر سیاست کررہے ہیں، مریم نواز چھٹی منارہی ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کے اعلان پر کہا کہ اپوزیشن جماعتیں الگ الگ آئیں انہیں اسلام آباد میں خیمے لگا کر دیں گے، اپوزیشن جماعتوں کو الگ الگ خیمے اس لیے لگا کر دیں گے تاکہ آپس میں نہ لڑیں، پانچ سات خیموں میں اپوزیشن کے لوگ آجائیں گے۔

سیاحت کیلئے لوگوں کی حوصلہ شکنی تو نہیں کی جاسکتی، اس طرح کا سانحہ پہلے کبھی نہیں ہوا، اس سے سیکھ کر آگے چلنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیراطلات ونشریات فواد چودھری نے سانحہ مری سے متعلق کہا کہ کمشنر کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری کا کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹا ہے، وزیراعظم نے نوٹس لیا اوروزیراعلیٰ پنجاب کو مری پہنچنے کی ہدایت کی ہے، وہاں فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے، تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ ایکسپریس وے کھول دیا گیا ہے، نتھیا گلی کی سائیڈ سے خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے بھی سارے راستے کھول دیے ، مری میں 48 گھنٹوں میں بڑی تعداد میں لوگ داخل ہوئے ، اور برفباری کو دیکھنے لاکھوں کی تعداد میں لوگ آگئے۔
انتظامیہ ایک ہفتے سے مری نہ آنے کا اعلان کررہی تھی ، کم وقت میں بڑی تعداد میں لوگ مری میں آئے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے، اگر کسی کے گھر میں بغیر بتائے 5ہزار بندہ آجائے گا تو وہ بے بس ہوجائے گا۔ صرف مری ہی نہیں بلکہ تمام بالائی علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں، میڈیا کو چاہیے اپنا کردار ادا کرے، سیاحت بڑھانے کا مطلب یہ نہیں کہ ایک ہی وقت میں سب لوگ سیاحتی علاقوں میں پہنچ جائیں ، فوجی دستے کام کررہے ہیں، مشینری بھی پہنچ گئی ہے۔افسوس کی بات ہے کہ اس پر سیاست کی جا رہی ہے،مری کی صورتحال بہتر ہورہی ہے لوگوں کو نکالا جارہا ہے، حکومت مکمل طور پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

5 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

9 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

16 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

19 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

20 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

24 mins ago