عثمان بزدار جیسے شخص کو وزیراعلیٰ کہنا پنجاب کے عوام کی توہین ہے’ عظمیٰ بخاری نے آئینہ دکھا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ پرچی ترجمان صبح صبح چابی والے کھلونے وزیراعلی کی تعریفیں کرنے آجاتے ہیں،عثمان بزدار جیسے شخص کو وزیراعلی کہنا پنجاب کے عوام کی توہین ہے ،کارکردگی بتانی نہیں دکھانی پڑتی ہے لیکن اس چور پارٹی کا کارکردگی سے کیا لینا دینا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے زکوة اور خیرات کھانے کے ریکارڈ بنائے ہوں جو اب ثابت بھی ہوگئے وہ اب ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں،جس شخص کو لاہور کا راستہ معلوم نہیں تھا اس کو

پنجاب کے سیاہ سفید کا مالک بنادیا،شہبازشریف کی انتھک محنت کی بدولت آج لاہور میں بارش کا پانی جمع نہیں ہوتا،شہبازشریف کولمبے بوٹوں کے طعنے وہ دے رہے ہیں جو خود ایک دن بھی بوٹوں کے بغیر نہیں نکال سکتے ،شہبازشریف خادم اعلی تھے اس لیے ہر وقت عوام کے درمیان ہوتے تھے ،عثمان بزدار خود ایک کٹھ پتلی کا خادم ہے اس کو عوام کے مسائل سے کیا سروکار ہوگا؟۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر جو عمران خان کا علاج کررہے ہیں وہ کافی نہیں ؟نوازشریف واپس بھی آئیں گے اور چوتھی بار وزیراعظم بھی بنیں گے ،پاکستان کا روشن مستقبل صرف مسلم لیگ(ن)سے ہی وابستہ ہے ،ملکی تاریخ یہی بتاتی ہے نوازشریف کے علاوہ کسی لیڈر میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت نہیں ۔

Recent Posts

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

4 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago