سابق صدر آصف علی زرداری کی آج 66ویں سالگرہ ہر طرف سے مبارکبادیں

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی66ویں سالگرہ آج منائی جائے گی۔ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور آصف علی زرداری کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی جائیں گی۔آصف علی زرداری پاکستان 9ستمبر2008ء سے 8ستمبر 2013ء تک پاکستان کے صدر رہے ہیں ۔آصف علی زرداری26جولائی1955کو پیدا ہوئے وہ معروف سیاستدان حاکم علی زرداری مرحوم کے فرزند ہیں۔18دسمبر 1987ء کو آصف علی زرداری محترمہ بے نظیر بھٹوکے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔سال1988ء میںمحترمہ بے نظیر بھٹو کے برسراقتدار

آنے کے بعد آصف علی زرداری وزیر اعظم ہائوس منتقل ہو گئے جہاں سے ان کے سیاسی سفر کا آغاز ہوا۔1990ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو حکومت کی بدطرفی کے بعد ہونے والے الیکشن میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔1993ء میں نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کی کابینہ میں وزیر رہے۔محترمہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں وہ رکن قومی اسمبلی اور وزیر ماحولیات رہے۔وہ1997ء سے1999ء تک سینٹ کے رکن رہے۔27دسمبر2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شیادت کے بعد ہونے والے انتخابات میںپیپلز پارٹی سے سے بڑی جماعت بن کر ابھری جس کے بعد آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کے عہدے کیلئے تجویز کیا گیا وہ9ستمبر2008ء سے لے کر 8ستمبر2013ء تک پاکستان کے صدر رہے۔

Recent Posts

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کا عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰٰ پنجاب چودھری…

4 mins ago

برہان مظفروانی کا 8 واں یوم شہادت، نوجوانوں کا آزادیٔ کشمیر کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفروانی کی 8 ویں یوم شہادت کے موقع…

4 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آتشزدگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کی آئی آئی چندریگرروڈ سے متصل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت…

31 mins ago

اس سال آم نایاب، مہنگا اور کم لذیذ کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پھلوں کا بادشاہ آم ان پھلوں میں سے ہے کہ جو اپنے…

38 mins ago

کیا روٹی اور نان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث نان اور…

44 mins ago

وہ 5 ہنر جنہیں سیکھ کر گھر بیٹھے پیسے کمائے جا سکتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے ہر دوسرا شخص…

51 mins ago