صبور سے شادی غیر حقیقی محسوس ہورہی ہے: علی انصاری

(قدرت روزنامہ)حال ہی میں خوبرو اداکارہ صبور علی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے معروف اداکار علی انصاری نے اہلیہ کی تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کر دیا .

علی انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اور صبور علی کے نکاح کی تصاویر شیئر کی ہیں .

اداکار نے اپنی اہلیہ صبور علی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’یہ اب بھی غیر حقیقی محسوس ہوتا ہے لیکن مجھے یہ حقیقت پسند ہے کہ میری شادی آپ کے ساتھ ہوئی ہے . ‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ان تمام سالوں میں ہم ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہم ایک دوسرے کی روح کے ساتھی بن جائیں گے . ‘

علی انصاری نے لکھا کہ ’یہ سچ ہے جب وہ کہتے ہیں کہ خدا نے آپ کو جوڑوں میں پیدا کیا، آپ کو میرے جیون ساتھی کے طور پر حاصل کرنے پر اپنے رب کا بہت شُکر گزار ہوں . ‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’میں ہمیشہ کے لیے آپ سے محبت اور خیال رکھنے کا وعدہ کرتا ہوں . ‘

واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے نکاح اور رخصتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں .

صبور علی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور خوبصورت موقع پر گولڈن رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا تھا جبکہ اُن کے شوہر علی انصاری نے سفید شیروانی زیب تن کی .

علی انصاری اور صبور کی شادی کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں عروہ حسین، زارا نور عباس اور ایمن خان سمیت دیگر فنکار شامل تھے .

خیال رہے کہ گزشتہ برس ہی صبور علی کی اداکار علی انصاری کے ساتھ بات پکّی ہوئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں