مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس ، ضلعی انتظامیہ ، پاک فوج کے جوان رات بھر متحرک رہے جس کی بدولت مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مری کی تمام مرکزی شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کلیئر کر دیا گیا ہے ، مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا ، جس کے لیے راولپنڈی پولیس ، ضلعی انتظامیہ ،پاک فوج کے جوان اور ہمارے مقامی لوگ رات بھر متحرک رہے ، راولپنڈی اسلام آباد سے مری آنے والے راستوں پر پولیس موجود ہے ، راستے آج بھی بند رہیں گے۔

ادھر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہا ہے کہ مری میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا ‘ 90 فیصد سڑکیں کھل گئیں، برف باری میں پھنسے تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا گیا ہے ، 371 افراد کو آرمی ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ، جس کے لیے ریسکیو کا کام پاک فوج اور سول اداروں سب نے مل کر سرانجام دیا جب کہ سیاحوں کی منتقلی میں مقامی افراد نے بھی مدد کی ، جس کی بدولت سیاحوں کو رات سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کلڈانہ باڑیاں روڈ کھولنے کا کام جاری ہے ، اس سڑک پر 77 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں تاہم جو گاڑیاں پھنسی ہیں ان میں سیاح نہیں ہیں، وہ گاڑیاں چھوڑ کر خود ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے، اب کلڈانہ باڑیاں کے علاوہ تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

Recent Posts

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

6 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

6 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

10 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

11 mins ago

لڑکی کی آواز سے ڈاکووں کے جھانسے میں آنے والا نوجوان کس طرح واپس آیا ؟

کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…

14 mins ago

80فیصد بجٹ کھانے والے ملک کو چلانے میں ناکام ہوچکے ہیں، سردار یا رمحمد رند

سبی(قدرت روزنامہ)رند قبائل کے سربراہ وسابق صوبائی وزیرسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ…

17 mins ago