کراچی (قدرت روزنامہ) سانحہ مری میں تقریباً دو درجن افراد کی اموات پر جہاں ملک بھر میں عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے وہیں اینکر پرسن اقرار الحسن نے بھی حکومت کو کھری کھری سنا دیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےٹویٹ میں اقرار الحسن نے کہا کہ حکومتی سوشل میڈیا سیلز ، ان کے پروردہ اکاؤنٹس اور انصافی دوست صبح سے ” جام عوام ” کی رٹ لگائے ہوئے ہیں کہ جنہوں نے حکومت اور انتظامیہ کی ایک نہ سنی ۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ قصور واقعی عوام کا ہے جس نے آپ کو ووٹ دئیے اور جو سیاحت کے فروغ کے نعرے لگاتی حکومت پر یقین کر بیٹھی۔
واضح رہے کہ سیاحت کیلئے مری جانے والے ہزاروں افراد طوفانی برفباری میں پھنس گئے تھے جبکہ اس دوران قریب 24 افراد زندگی کی بازی بھی ہار گئے جبکہ ہزاروں کئی گھنٹوں تک برف میں پھنسے رہے جنہیں بعد میں پاک فوج سمیت دیگر اداروں نے ریسکیو آپریشن میں ریسکیو کیا ۔
مری میں سہولیات کا فقدان تھا جبکہ روزانہ کی بنیاد پر میں ہزاروں افراد کے داخلے کے باعث مری کے ہوٹلوں میں جگہ موجود تھی نہ ہی گاڑیوں کی پارکنگ کانظام تھا جبکہ برف کے طوفان کےباعث متعدد مقامات پر درخت گرنے کے باعث شاہرات بند ہونے کے باعث سیاح بری طرح پھنس گئے ۔ہزاروں سیاح اپنی گاڑیاں چھوڑ کر پیدل ہی محفوظ مقامات کی طرف گئے ۔ سانحہ مری اور گلیات پر پورا ملک غم میں ڈوبا ہوا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ پر سینکڑوں بار اعلانات کئے گئے مگر حالیہ سانحے نے واضح کر دیا کہ مری میں ایک محدود تعداد سے زیادہ سیاحوں کیلئے زندگی برقرا ررکھنا ممکن نہیں ہے ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…