مختلف علاقوں سے چھینی یا چوری کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں کس علاقے میں ماہانہ کرائے پر دستیاب ہیں؟ یقین کرنا مشکل

 کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کے مختلف علاقوں سے چھینی یا چوری کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سوا لاکھ سے پونے دو لاکھ روپے  ماہانہ کرایے پر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بذریعہ خط آگاہ کر دیا گیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی بشیر بروہی نے آئی جی سندھ کو بھیجے جانے والے خط میں انکشاف کیا کہ شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دہشت گرد منظور عرف بافو، شوکت عرف برکت نے دورانِ تفتیش گاڑیوں کو بلوچستان لے جاکر فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔ ملزم منظور اس سے قبل 35 مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہر سے لگژری گاڑیاں چھین کر بلوچستان کے علاقے سوئی ڈیرہ بگٹی لے جا کر سجاول نامی شخص سمیت مختلف خریداروں کو فروخت کر دیتے تھے جس کے بعد ان گاڑیوں کے انجن، پلیٹ نمبر اور رنگ تبدیل کر کے جعلی کاغذات بنائے جاتے اور پھر انہیں کمپنیوں کو کرایے پر دیا جاتا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران چھینی گئی گاڑیاں ڈیرہ بگٹی میں قائم دو کمپنیز کو 1 لاکھ 25 ہزار سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے تک ماہانہ کرایے پر دی گئیں۔ ان کمپنیز کے مرکزی دفاتر اسلام آباد میں ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ان گاڑیوں کا ریکارڈ حاصل کرکے مذکورہ کمپنیز کو بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خط میں آئی جی سندھ سے درخواست کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام کی مدد سے مذکورہ کمپنیز سے 2017 سے 8 اکتوبر 2021 تک تمام گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago