اسلام آباد، مری، لاہو، کراچی (قدرت روزنامہ) اپوزیشن رہنماؤں نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں میں امو ات مجرمانہ غفلت ہے، حکومت ٹریفک انتظامات کرنے کے قابل بھی نہیں، سیاحوں کو سنگین صورتحال سے پہلے آگاہ کیا جاتا تو سانحہ نہ ہوتا، شہباز شریف نے کہا کہ اتنی تعداد میں جانے والے سیاحوں کو حکام نے کیوں نہیں روکا،یہ وفات نہیں شہریوں کے قتل عمد کے مترادف ہے۔
حکومت عوام کی قاتل ہے،مریم نواز نے کہا حکومت کوکوسنے کا فائدہ نہیں کیونکہ وہ پہلے ہی مرچکی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ملک کو سانحات سے بچانے کیلئے حکومت کو گھر بھیجنا ضروری ہے، مولانا فضل الرحمٰن نے کہا حکومت نے لوگوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے ایک بیان میں مری اور گلیات میں گاڑیوں میں اموات پر رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مری اورگلیات میں ٹریفک،رش میں پھنسی گاڑیوں میں شہریوں کی اموات انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا دردناک واقعہ ہے عمران نیازی میں تو اخلاقی جرات بھی نہیں ہے۔
کم ازکم اس سنگین مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار وزیر اور ماتحتوں کو ہی برخاست کیا جائے، اس خون ناحق پر کسی کو تو ذمہ دار ٹھہرایا جائے؟ انہوں نے کہا کہ اگر سیاح اتنی بڑی تعداد میں جا رہے تھے تو حکومت کو کیوں پتہ نہ چلا،انتظامیہ کہاں سوئی ہوئی تھی، پیشگی انتظامات کیوں نہ کئے گئے؟
انہوں نے کہا کہ جو حکومت رش میں پھنسے اپنے شہریوں کو نہیں بچاسکتی وہ مہنگائی کی دلدل سے عوام کو کیسے نکال سکتی ہے؟ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو سنگین صورتحال سے پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔
مری اور گلیات میں سردی کے باعث سیاحوں کی اموات پر اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو سنگین صورتحال سے پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ سانحہ رونما نہ ہوتا، افسوسناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے، انتظامیہ سیاحوں کی فی الفور مدد کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مری میں سیاحوں کی اموات کو اندوہناک سانحہ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ پہلے بغیروارننگ سیاحوں کوداخلے کی اجازت دی گئی اورپھربرفباری میں پھنسے لوگوں کوریسکیوکرنے اور خوراک ومیڈیسن پہنچانے کی بجائے بے یار ومددگار چھوڑ دیاگیا۔
یہ حکومت ہے یاعوام کی قاتل؟ مولانا نے مری کی عوام سے اپیل کرتے ہو ئے کہ مری کی عوام اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کیلئے میدان میں آ ئیں اور سیا حوں کے لئے جتنا ہو سکے اپنی مدد آپ مدد فراہم کریں ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔ اللّہ تعالی مرحومین اور انکے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کئی دنوں سے لگاتار پیش گوئی کر رہا تھا کہ مری، گلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں شدید برف باری ہو گی، اس کیلئے تیاریاں ابھی سے کرلی جائیں۔ہم نے برفباری میں پھنسے ہوئے لوگوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں۔
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری اس جمعہ کو عمرہ کی…
بنگلورو (قدرت روزنامہ)بھارتی شہر بنگلورو کے علاقے کوناناکنٹے میں ایک 32 سالہ شخص اپنے دوستوں…