سیالکوٹ ؛ زمین کے تنازع پر بااثر افراد کا بوڑھی خاتون پر بدترین تشدد ‘ ویڈیو سامنے آگئی

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پر بااثر افراد کی جانب سے بوڑھی خاتون پر بدترین تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سرعام معمر خاتون پر تشدد کررہا ہے اور اسے بالوں سے پکڑ کر گلیوں میں گھسیٹا جارہا ہے ، اس دوران سفاک شخص کے ساتھ موجود 2 خواتین بھی معمر خاتون پر لاتیں اور جوتیاں برساتی ہوئی نظر آرہی ہیں ، خواتین نے معمر خاتون کو ڈنڈوں سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
ادھر لاہور میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک سفاک شخص نے اپنی ضعیف والدہ اور چھوٹے بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ، لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نوجوان نے جائیداد کے تنازع پر ماں اور بھائی کو قتل کر دیا ، ملزم شہزاد نے اپنی 75 سالہ ماں اور 42 سالہ چھوٹے بھائی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا ، ملزم شہزاد کا اپنی ماں اور بھائی سے کئی ماہ سے 6 مرلے کے مکان کا تنازعہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے ملزم نے صبح 6 بجے اپنی ماں اور بھائی کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور پولیس کو بلا کر یہ بتایا کہ ڈاکوؤں نے قتل کیا لیکن بعد ازاں پولیس تفتیش کے دوران مشکوک بیان پر ملزم نے فوری طور پر اعتراف جُرم کر لیا، جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب جائیداد کے تنازعہ اور دیرینہ دشمنی نے راولپنڈی میں بھی دو جانیں لے لیں ، راولپنڈی کے علاقہ جاتلی میں زمین کے تنازع پر دو خواتین کو بھتیجے نے گولیاں مار کر قتل کردیا ، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم دلاور نے زمین کے تنازعے پر فائرنگ کی جس سے دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں ، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس کی موجودگی میں ریسکیو 1122 نے 55 سالہ شہلا بی بی اور 58 سالہ زہرہ کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجر خان منتقل کردیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی ،بھارتی ٹیم کا آنے سے انکار، ’نیا آپشن‘ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…

7 mins ago

طلبا کی گرفتاریوں و حکومتی رویہ کی مذمت ، بلوچ،پشتون اتحاد سے سازشوں کو ناکام بنائیں،لشکری رئیسانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…

8 mins ago

پاکستان میں تیل و گیس کی پیدوار سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…

13 mins ago

عوام کو اب الف لیلیٰ کی کہانیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ، سربراہ سے محروم جماعتوں کا ہمیشہ یہی انجام ہوتا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…

14 mins ago

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…

17 mins ago

صادق عمرانی بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…

21 mins ago