سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کا ایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ تک لے جانے کا فیصلہ- وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں کو ملازمتوں اور پی ایم ایس کے امتحان کیلئے عمر کی حد میں 2سال کی رعایت دی جائے گی- تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ تک لے جارہے ہیں۔با صلاحیت او رتعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں دیں گے۔ پنجاب کے نوجوانو ں کو ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں 2سال کی رعایت دی جائے گی ۔ پی ایم ایس کے امتحان میں بھی امیدوارو ں کو عمر میں 2سال کی رعایت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں 740ارب روپے کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دینے کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہواہے۔گراس روٹ لیول پر ترقی کے ثمرات پہنچانے کیلئے 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیاہے۔عوام کی بہتری کیلئے حکومت پوری طرح یکسو او رمتحرک ہے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کادائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔

کمیونیکیشن اور میڈیا سے متعلق جدیدتکنیک،ابلاغی ماڈل اور ریسرچ سے آگاہی ضروری امر ہے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا مقصد میڈیا گریجوایٹس کو میڈیا اور کمیونیکیشن کے جدید تقاضوں سے روشناس کرانا ہے۔ پاکستان کے بالخصوص پنجاب کے نوجوانوں کی خدا داد صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ڈی جی پی آر کی ٹریننگ عملی زندگی میں نوجوانوں کیلئے مفید ثابت ہو گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب میں اطلاعاتی، صحافتی اور ثقافتی اقدار کی ترویج و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈی جی پی آر سے تربیت یافتہ میڈیا گریجوایٹس صحافتی اور اخلاقی اقدار کو پیش نظر رکھتے ہوئے عملی زندگی میں قدم رکھیں گے۔چیف منسٹر انٹرن شپ اپنی نوعیت کا پاکستان کی تاریخ کا پہلا انٹرن شپ پراجیکٹ ہے۔ڈی جی پی آرکا ادارہ حکومت کی کارکردگی کو عوام تک پہنچانے میں قابل قدر کردار ادا کر رہا ہے۔ نوجوان میڈیا پرسنز کو فرائض کی انجام دہی میں معروضیت کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیئے۔

حقائق کو من وعن پیش کرنا میڈیا پرسن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کے زیر اہتمام انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے والے گریجوایٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سالہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کیلئے 6کروڑ 70لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرینگ میڈیا گریجوایٹس کو 20ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جارہاہے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کیلئے پیشہ ورانہ تربیت اور ملازمت کے دروازے کھول دے گا۔ سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام میں 50فیصد کوٹہ طالبات اور 10فیصد ورکنگ جرنلسٹ کے بچوں کیلئے مختص ہے۔چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کیلئے 7ہزار امیدوار تھے،ہر ضلع سے میرٹ پر 2 طلبہ کو منتخب کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر رائے تیمور بھٹی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز،ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ڈی جی پی آر، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ملتان ڈویژن اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Recent Posts

مراعات یافتہ طبقہ یوم مزدور منا کر محنت کشوں کیساتھ نام نہاد اظہار یکجہتی کرتا ہے، تحریک انصاف بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں اور محنت کش طبقے کو زبردست خراج تحسین…

4 mins ago

یوم مزدور سامراجی اور سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف محنت کشوں کی فتح ہے، نیشنل پارٹی

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)یکم مئی دنیا کو شکاگو کے ان شہید مزدوروں کی یاد دلانے جنھوں نے…

12 mins ago

بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے مراکش حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے اہم خبر سامنے…

26 mins ago

ن لیگی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کا استحصال کیا، ریاض فتیانہ کا الزام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ن…

38 mins ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے…

51 mins ago

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

7 hours ago