لیگی رہنما عطاءاللہ تارڑ کی ضمانت منظور کر لی گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطاء اللہ تارڑ اور تین لیگی رہنماؤں کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔عطاء تارڑ کے وکیل کا کہنا ہے کہ علاقہ مجسٹریٹ آصف خان نے ملزمان کی ضمانت منطور کی۔لیگی رہنما عطاء تارڑ کے ساتھ گرفتار تین لیگی کارکنان کی ضمانت بھی منظور کر لی گئی۔گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ کو گوجرانوالہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے مطابق انہیں گوجرانوالہ کے علاقے علی پورچٹھہ میں گرفتار کیا گیا۔عطا تارڑ علی پور چٹھہ تھانے کے باہر گرفتار ن لیگی کارکنوں کی رہائی کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق عطا تارڑ کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں تھانے پرحملے، پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں 4 نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان شامل ہیں،عطا تارڑ سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گضلعی انتظامیہ کے مطابق عطاتارڑ نے کارکنان کےساتھ پولیس اسٹیشن پردھاوابولنےکی کوشش کی، ‏عطاتارڑ نے کارکنان کواشتعال دلاکرتھانےپرحملے کیلئےاکسایا۔

معاون خصوصی شہبازگل نے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ٹی وی پر عطا تارڑ ‏کے گرفتاری کی خبر دیکھی آئی جی پنجاب سے بات کی تو پتہ چلا ن لیگ کےلوگوں نے پولیس پر ‏حملہ کیا اس وجہ سے پولیس نے قانون کے مطابق انہیں حراست میں لیا۔
اس سے قبل ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پارٹی رہنما عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کا دعویٰ ‏کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔اپنے ٹوئٹر بیان میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں گرفتار ‏کارکنوں کی رہائی کے لئے جانے والے عطاءتارڑ کو بھی گرفتار کیاگیا۔

Recent Posts

دہشتگرد تنظیموں کی کارروائیوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی باعث تشویش ہے، صوبائی وزرا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

2 mins ago

بیوٹمز بس حادثے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز بس حادثے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔…

9 mins ago

مہنگائی، بجٹ میں ٹیکسز کیخلاف اسلام آباد میں حق دو عوام کے نام سے دھرنا دیں گے، جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی…

14 mins ago

بیوٹمز کی بس سے گر کر طالبعلم کی موت کی ذمے دار بلوچستان حکومت ہے، روزینہ خلجی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی کی رہنما روزینہ خلجی اور پی ایس او کے رہنما محمد عرفات…

22 mins ago

بلوچستان اسمبلی اراکین نے فنڈز کی بندر بانٹ پر پی پی قیادت کو وزیراعلیٰ کیخلاف شکایت کردی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے ارکان نے فنڈز کی بندربانٹ پر پیپلز پارٹی کی…

35 mins ago

پنجگور کے علاقے تسپ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور تسپ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے…

41 mins ago