مہوش حیات ‘ٹائٹینک’ کے ہیرو کے عشق میں مبتلا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات مشہور ہالی ووڈ فلم ٹائٹینک کے ہیرو کے عشق میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی کے حوالے سے بات چیت کی، جس کا ایک ویڈیو کلپ ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہوش نے کہا کہ میں بہت پریکٹیکل اور حقیقت پسند ہوں، میں چاہتی ہوں کہ میرا شریک حیات رومانوی ہو تاکہ معاملات آسانی سے چل سکیں۔
معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ “میرا سب سے بڑا کرش امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر تھا اور اب بھی ہے”۔مہوش نے لیونارڈو ڈی کیپریو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ مجھے دیکھ رہے ہیں اور میری آواز آپ تک پہنچ رہی ہے تو آپ بارات لے آئیں، میں تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی ایسا نہیں جس سے میں شادی کرنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ مہوش حیات پنجاب نہیں جاؤں گی، لوڈ ویڈنگ، جوانی پھر نہیں آنی اور چھلاوا جیسی فلموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔یہ تمام پاکستانی فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شمار ہوتی ہیں۔اسکے علاوہ اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر بھی پوسٹ کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

نیب کے بحریہ ٹاؤن پر چھاپے پر ملک ریاض کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے کارپوریٹ آفس پر چھاپہ…

2 hours ago

بالی وڈ سٹار شاہد کپور نے ممبئی میں نیا فلیٹ خرید لیا، قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ سٹار جوڑی شاہد کپور اور میرا راجپوت نے ممبئی میں…

2 hours ago

نیب کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

  راولپنڈی(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر…

2 hours ago

نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے بیان پر سابق…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بدھ سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بدھ سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی…

4 hours ago

ملک کو اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ دفاع وطن کا مشن سر انجام…

4 hours ago